’ٹیچر نے اضافی نمبروں کیلئے اس شرمناک ترین کام پر مجبور کیا‘ ایسا واقعہ کہ ویڈیو سامنے آنے پر دنیا بھر کے لوگ غصے سے آگ بگولا ہوگئے

’ٹیچر نے اضافی نمبروں کیلئے اس شرمناک ترین کام پر مجبور کیا‘ ایسا واقعہ کہ ...
’ٹیچر نے اضافی نمبروں کیلئے اس شرمناک ترین کام پر مجبور کیا‘ ایسا واقعہ کہ ویڈیو سامنے آنے پر دنیا بھر کے لوگ غصے سے آگ بگولا ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکا کی برائیگم ینگ یونیورسٹی میں درجنوں طلباءو طالبات کے سامنے پیش آنے والے ایک انتہائی شرمناک واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور اعلٰی تعلیمی اداروں میں متعین اساتذہ کی اخلاقیات پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

کلاس روم میں ٹیچر اور طالبہ کی شرمناک حرکت، ویڈیو منظرعام پر آ گئی، پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا
یاہو نیوز کے مطابق یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے بتایا ہے کہ فزیالوجی کے لیکچر کے دوران پروفیسر ہینسن نامی استاد نے ایک طالبہ کو اضافی نمبروں کی پیشکش کر کے اپنا پیشاب پلایا ، جبکہ طالبہ نے بھی اضافی نمبر حاصل کرنے کے لئے اس کام پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ نامعلوم طالبہ کا کہنا تھا کہ پروفیسر ہینسن نے کلاس کو بتایا کہ ماضی میں ڈاکٹر مریضوں کا پیشاب چکھ کر ان کے جسم میں موجود ذیابیطس جیسی بیماریوں کا اندازہ لگایا کرتے تھے، اور اس کے بعد انہوں نے اپنا پیشاب چیک کروانے کے لئے کسی سٹوڈنٹ کو سامنے آنے کو کہا تھا۔ انہوں نے یہ کام کرنے والے سٹوڈنٹ کو اضافی نمبر دینے کی پیشکش بھی کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب پروفیسر ہینسن سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ پیشاب نہیں تھا بلکہ فوڈ کلرز اور سرکے کا مرکب تھا، جو بظاہر پیشاب جیسا نظر آتا تھا اور اس کا ذائقہ بھی پیشاب جیسا تھا۔ دوسری جانب کلاس روم میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس کے مناظر اور طلباءو طالبات کی آوازوں سے یہی دکھائی دیتا ہے کہ اس کلاس میں کوئی انتہائی غلیظ حرکت ہورہی تھی۔


Student believed she... by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -