پاکستانی فوج نے وزیرستان سے دہشت گردوں کو نکالنے کیلئے ایسا طریقہ اپنالیا کہ دشمن بھی دنگ رہ گیا، داد دینے پر مجبور ہوگیا

پاکستانی فوج نے وزیرستان سے دہشت گردوں کو نکالنے کیلئے ایسا طریقہ اپنالیا کہ ...
پاکستانی فوج نے وزیرستان سے دہشت گردوں کو نکالنے کیلئے ایسا طریقہ اپنالیا کہ دشمن بھی دنگ رہ گیا، داد دینے پر مجبور ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے لئے پاک فوج نے ہر ممکن حکمت عملی استعمال کی ہے، اور ایک ایسی ہی تدبیر کی انفرادیت اور کامیابی نے مخالفین کو بھی تعریف پر مجبور کر دیا ہے۔
نیوز سائٹ انڈیا ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے کچھ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے پر نیچے ایسے گھر نظر آتے ہیں کہ جن کے درودیوار تو باقی ہیں لیکن چھتیں نہیں ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ چھتوں کے بغیر یہ گھر دراصل پاک فوج کی ایک خصوصی حکمت عملی کا نتیجہ ہیں، جس کا مقصد ان گھروں میں دہشت گردوں کا چھپنا ناممکن بنانا تھا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
ان گھروں کی نگرانی باآسانی فضا سے ہی کی جاسکتی ہے اور ہیلی کاپٹر سے ہی دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے اندر کوئی موجود ہے یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں چھتیں لکڑی اور دھاتی شیٹوں سے بنائی جاتی ہیں، اور انہیں ہٹانا بظاہر معمولی کام تھا، البتہ اس کا فائدہ یقینا بہت زیادہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی ممکنہ پناہ گاہوں کی چھتیں ہٹانے کی حکمت عملی انتہائی کامیاب رہی ہے اور اس علاقے میں دہشتگردوں کی واپسی کا امکان بھی ختم ہوکررہ گیا ہے۔

مزید :

قومی -