اے پی این ایس کے عہدیداروں کا سیدحیدرشاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(پ ر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل عمر مجیب شامی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے جناب سید حیدر شاہ کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اے پی این ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر اے طاہر نے بتایاکہ مرحوم سید انور شاہ چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے زوند پشتو کوئٹہ کے چھوٹے بھائی تھے۔اے پی این ایس نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔