زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے تاریخ ساز خصوصی پیکج دیا گیا:شہباز شریف

زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے تاریخ ساز خصوصی پیکج دیا گیا:شہباز ...
زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے تاریخ ساز خصوصی پیکج دیا گیا:شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی پی اے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بہترین، متوازن، کسان اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پروزیراعظم محمدنوازشریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباددی ہے -

43.9 کھرب روپے کا وفاقی بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ،400 سے زائد مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ

وزیر اعلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے بہترین،عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کیا ہے -زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے تاریخ ساز خصوصی پیکج دیا گیا ہے - یوریااور ڈی اے پی کھادوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ حقیقی معنوں میں کاشتکار کو پہنچے گا- انہوں نے کہا کہ زرعی قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کے اعلان سے زرعی معیشت ترقی کرے گی اور کسان خوشحال ہو گا - وزیر اعلی نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں پربجلی کے نرخوں میںکمی کا فائدہ بھی کاشتکار کو ہو گا-زرعی شعبہ کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غریب اور کم وسیلہ طبقات پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا -وفاقی حکومت کے عوام دوست اور غریب پرور بجٹ سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی-آئندہ مالی سال کا بجٹ ملک کی تیز رفتار معاشی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا- انہوںنے کہا کہ مالی سال2016-17کا بجٹ عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے-حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ترقیاتی ایجنڈے پر سرگرمی سے عمل پیرا ہے-

مزید :

قومی -