آئندہ 3 برسوں میں محصولات میں 60 فیصد اضافہ ہوگ: اسحاق ڈار

آئندہ 3 برسوں میں محصولات میں 60 فیصد اضافہ ہوگ: اسحاق ڈار
آئندہ 3 برسوں میں محصولات میں 60 فیصد اضافہ ہوگ: اسحاق ڈار

  

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2015-16میں 3104 ارب روپے کا مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا جائے گا جو 3 برسوں میں محصولات میں 60 فیصد اضافہ ہوگا۔

43.9 کھرب روپے کا وفاقی بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ،400 سے زائد مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ

جمعہ کو آئندہ مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی وصولی میں مالی سال 2012-13ئمیں 3.38 فیصد اضافہ کے ساتھ 1,936 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔ موجودہ مالی سال 2015-16میں 3,104 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اب تک ہونے والی وصولیوں کی بنیاد پر یہ نظر آ رہا ہے کہ جون کے اختتام تک انشائاللہ یہ ہدف پورا ہو جائے گا۔ اس طرح تین سالوں میں محصولات میں 60 فیصد اضافہ ہوگا جو تاریخی ہے۔جی ڈی پی کے لحاظ سے ٹیکس کی شرح جو 2012-13ئمیں 8.5 فیصد تھی اب بڑھ کر 10.5 فیصد ہوگئی ہے۔

مزید : قومی