ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 21.6 ارب ڈالر کی تاریخی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں:وزیر خزانہ
اسلام آباد۔ 3 جون(اے پی پی) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 21.6 ارب ڈالر کی تاریخی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ جمعہ کو ایوان زیریں میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر جو جون 2013میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 6 ارب ڈالر تھے جو ماضی کے مبادلہ اور فوری واجب الادا رقوم کے بعد فروری 2014میں 2.8 ارب ڈالر کی تشیوشناک حد تک گر چکے تھے، وہ 30 مئی 2016کو بڑھ کر 16.8 ارب ڈالر ہوچکے ہیں جبکہ کمرشل بنکوں کے پاس موجود 4.8 ارب ڈالر ذخائر شامل کرکے الحمد اﷲ 21.6 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں جو ایک نیا تاریخی ریکارڈ ہے اور یوں ہم نے ملکی معیشت کو بیرونی اتار چڑھاﺅ سے بڑی حد تک محفوظ کر لیا ہے۔