کسان خوش کن اعلان نہیں فصل کی پوری قیمت اور اخراجات سے زیادہ آمدنی چاہتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

کسان خوش کن اعلان نہیں فصل کی پوری قیمت اور اخراجات سے زیادہ آمدنی چاہتے ہیں: ...
کسان خوش کن اعلان نہیں فصل کی پوری قیمت اور اخراجات سے زیادہ آمدنی چاہتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

  

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے وفاقی بجٹ میں زراعت کیلئے بلند و بانگ دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان خوش کن اعلان نہیں اپنی فصلوں کی پوری قیمت اور فصلوں کی کاشت پر ہونیوالے بھاری اخراجات کے عوض معقول آمدنی چاہتے ہیں، پنجاب میں ہماری حکومت کے دور میں زرعی شعبہ میں دیگر بہت سی سہولتوں اور مراعات کے علاوہ زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 50% رعایت دی جاتی تھی۔

43.9 کھرب روپے کا وفاقی بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ،400 سے زائد مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ

انہوں نے نئے سال کے وفاقی بجٹ کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں مزید کہا کہ محنت کشوں، ملازمین، تاجروں اور دیگر شعبوں کے لوگوں کو بھی کچھ نہیں ملے گا اور انہیں نئے بجٹ سے نیا رگڑا لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور توانائی کا بحران کم ہو گا۔

مزید : قومی