شہبازشریف کی وزیراعظم سے ملاقات ،نوازشریف کی طبیعت میں بہتری آئی ہے:وزیراعلیٰ پنجاب
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وزیراعظم نوازشریف سے ہسپتال میں ملاقات کی ہے جس کے بعد انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طبیعت مین بہتری آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم اور ان کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ وزیراعظم نے کہا دل 25 اور عمر 66 سال ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے کمرے میں واک بھی کی اور ان کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی گھر منتقلی سے متعلق ڈاکٹرز آج فیصلہ کریں گے ۔