’ان سب سے یہ پیسے وصول کرو‘ سعودی عرب نے غیرملکیوں پر بجلیاں گرادیں
جدہ (محمد اکرم اسد) غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں فیس وصول کرنے کی تجویز مجلس شوریٰ میں پیش کردی گئی۔ جس کے مطابق ملک میں موجود غیر ملکیوں کی ترسیلات زر پر پہلے سال 6 فیصد فیس لی جائے گی جبکہ اس کی شرح میں سالانہ کمی کی جائے گی۔ یہاں تک کہ پانچویں سال 2فیصد کردی جائے گی۔ مجلس شوریٰ کے رکن ڈاکٹر حسام الفقری کی طرف سے پیش کردہ مسودے کے مطابق سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کو اس بات کی ترغیب دیتی ہے کہ وہ اپنی رقم سعودی عرب کے اندر خرچ کریں یا سرمایہ کاری کریں۔ فیس کے بدلے ان کو اور ان کے اہلخانہ کو مختلف خدمات پیش کی جائیں گی۔ تجویز پیش کرنے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس غیر ملکیوں کی تنخواہ کے علاوہ اضافی آمد نی کے ذرائع کا انسدادہوگا۔