کاشتکاروں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی بجائے بڑھا دیا گیا ،حکومت فلاحی بجٹ پیش کرنے میں سو فیصد ناکام رہی:شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کی ڈیمانڈ تھیں کہ جی ایس ٹی ختم کیا جائے جو کہ اس بجٹ میں نہیں کیا گیابلکہ بڑھا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ کسی حد تک انتظامی ہے لیکن حکومت فلاحی اور ترقیاتی بجٹ پیش کرنے میں سو فیصد ناکام ہو چکی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومتی دعوی تو ہم پچھلے تین سال سے سن رہے ہیں اور اگلے دو سال مزید سنتے رہیں گے ،اس بجٹ کو کسانوں کا بجٹ کہا گیا ہے لیکن کسانوں کے لئے اس بجٹ میں کچھ بھی نہیں ہیں ، سوائے جنرل سیلز ٹیکس کے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کا برا حال ہے کیونکہ مارکیٹ میں ان کو وہ قیمت نہیں ملتی جو ملنی چاہئے ۔