سیل ٹیکس میں نان رجسٹر تاجروں پر ٹیکس کی شرح 17.5سے بڑھا کر 20فیصد کر دی گئی
اسلام آباد(صباح نیوز) مالی سال 2016-17میں سیل ٹیکس میں نان رجسٹر تاجروں پر ٹیکس کی شرح 17.5سے بڑھا کر 20فیصد کر دی گئی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ انعامی بانڈ کی رقم پر نان فائلرز سے ٹیکس کی شرح 15فیصد سے بڑھا کر 20فیصد کر دی گئی ہے۔ 1کروڑ سالانہ سیل پر 1 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔ صوبوں میں وصول کی جانے والے سیلز ٹیکس والی اشیا پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔