پاکستان کرکٹ بورڈ بھی وفاقی بجٹ کی زد میں آگیا: آمدنی پر چار فیصد ٹیکس لگا دیا گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدنی پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے۔یہ ٹیکس چار فیصد کی شرح سے وصول کیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مطابق بورڈ کو ملنے والے میڈیا رائٹس، سپانسر شپ اور گیٹ منی پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا۔ اس کے علاوہ آئی سی سی ایشین کرکٹ کونسل سے ملنے والی آمدنی پر بھی ٹیکس دینا ہوگا۔مزید بتایا گیا ہے کہ دوسرے ملک کے بورڈ کی طرف سے ملنے والے پیسوں پر بھی ٹیکس لگایا گیا ہے۔چینل کے مطابق فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ بورڈ چھ سال کا ٹیکس 30جون تک ادا کرے۔