اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا,یہ عوامی بجٹ نہیں یہ غریب عوام پر ڈرون حملہ ہے،اپوزیشن

اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا,یہ عوامی بجٹ نہیں یہ غریب عوام پر ...
اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا,یہ عوامی بجٹ نہیں یہ غریب عوام پر ڈرون حملہ ہے،اپوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز) اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوامی بجٹ نہیں یہ غریب عوام پر ڈرون حملہ ہے اپنے رد عمل میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی طرح سے یہ عوامی بجٹ نہیں ہے بجٹ عوام دوست نہیں مسترد کرتے ہیں اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے بجٹ کے چند اعداد و شمار تبدیل کیے گئے ہیں،انہو ں نے کہا کہ پچھلے سال کے بجٹ کے چند اعداد وشمار تبدیل کیے گئے ہیں، یہ کسی بھی طرح سے عوامی بجٹ نہیں کیوں کہ اس میں عوام کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بجٹ میں بہت سی مراعات کا اعلان صوبوں کی شیئرنگ کے ساتھ کر دیا گیا ہے سپورٹ پرائس میکینزم جو کاشتکاروں کی ڈیمانڈ تھی اس کا اعلان نہیں کیا گیا ماضی کی کہانی جو پہلے سال سن چکے آج چوتھے سال بھی وہی سن لی ہے بجٹ امیر طبقے کے لیے فائدہ مند ہے بجٹ میں غریب عوام پر مذید بوجھ ڈالا گیا ہے کسان پیکج کا اعلان تو ہوا لیکن عمل نہیں ہوسکا.

43.9 کھرب روپے کا وفاقی بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ،400 سے زائد مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا بجٹ ایک اور روایتی بجٹ ہے یہ بجٹ امیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر بنانیکا ہتھکنڈہ ہے عوام کو ریلیف دینے کے جھوٹے دعوے کیے گئے روایتی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے چوتھے شیڈو بجٹ سے استفادہ کیا جائے تیل کی مصنوعات پر لیوی جیسا بھتہ ختم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے تیل کی قیمتوں سے متعلق ایک لفظ بھی نہیں بولا گیا پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں بجٹ میں اس کا تذکرہ نہیں کیا گیا جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے انتظامی بجٹ پیش کیا جو فلاحی نہیں ہے آج کا بجٹ غریب عوام پر ڈرون حملہ ہے،بجٹمفروضوں پر مشتمل ہے اور موجودہ حکومت آئینی تقاضوں کو پورا نہیں کرسکی،مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ کسان صرف اعلان نہیں فصل کی پوری قیمت چاہتے ہیں بجٹ سے تاجروں محنت کشوں اور دیگر شعبوں کو نیا رگڑا لگے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں پنجاب میں زرعی ٹیوب ویل پر 50فیصد رعایت تھی بجٹ میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کا کوئی امکان نہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور توانائی بحران بھی کم نہیں ہو گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حساب کے ہیر پھیر میں اسحاق ڈار کا کوئی مقابل نہیں ہے، عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے بجٹ تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ حکومت نے ریکارڈ رفتار سے قرضے لے کر زرداری حکومت کو بھی مات دے دی، کرپشن کے خاتمے کیلئے وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے ایک لفظ اپنے منہ سے نہیں نکالا.

مزید :

قومی -