سعودی عدالت نے 14دہشتگردوں کو سزائے موت سنادی
جدہ (محمد اکرم اسد) سکیورٹی اہلکاروں اور راہگیروں کو قتل کرنے والے افراد کو سزائے موت اور قید کی سزا دی۔ تفصیلات کے مطابق فوری سماعت کی عدالت نے 14دہشت گردوں کو سزائے موت جبکہ 9 کو قید کی سزا سنائی، ایک ملزم کو بری کردیا۔ ذرائع کے مطابق 24افراد پر مشتمل ایک گروپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، ان پر سکیورٹی اہلکاروں اور راہگیروں کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت میں ملزمان کے 4سو سے زائد دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے۔ عدالت میں یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ انہوں نے راہگیروں کو قتل کیا، پولیس اہلکاروں پر بم حملہ بھی کیا۔ ملزمان پر عائد جرائم ثابت ہوگئے ، ان کو سزا دی گئی وہ براہ راست قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے۔