بجٹ عوام دشمن ہے ،عام آدمی کے مسائل بڑھ گئے :قمر زمان کائرہ
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا،, پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کہتی ہے مہنگائی نہیں بڑھی لیکن عام آدمی کے مسائل بڑھے ہیں۔
نجی ٹی وی پر بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بجٹ عوام دشمن ہے، حکومت کہتی ہے کہ مہنگائی نہیں بڑھی لیکن عام آدمی کے مسائل بڑھ گئے ہیں.