زمین ڈاٹ کام دنیاکا پانچواں موثر ترین پراپرٹی پورٹل ‘پاکستانی ویب سائٹ دنیا کے پانچ بہترین پراپرٹی پورٹلز میں شامل ہوگئی
لاہور(پ ر) دنیا بھر کی رئیل اسٹیٹ ویب سائٹس کی کارکردگی جانچنے والے ادارے پراپرٹی پورٹل واچ نے زمین ڈاٹ کام کو دنیا کے پانچ بہترین پراپرٹی پورٹلز میں شامل کیا ہے۔ اس کا اعلان بنکاک میںمنعقدہ چار روزہ کانفرنس میں کیا گیا۔ یہ کانفرنس 31 مئی 2016کو شروع ہو کر 3 جون کو اختتام پذیر ہوئی۔پراپرٹی پورٹل واچ کے بانی سائمن بیکر نے کانفرنس میں زمین ڈاٹ کام کو دنیا کاپانچویں موثرپورٹل قرار دیا۔ جبکہ کانفرنس میں زمین ڈاٹ کام کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔ دوسرے بین الاقوامی پورٹلز جیسا کہ برطانیہ کا رائٹ موو، آسٹریلیا کا رئیل اسٹیٹ، امریکہ کا ٹرولیا، برازیل کا ویوا رئیل بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سائمن بیکر کا کہنا تھا کہ کم و بیش 8 سے 10ہزار پراپرٹی پورٹلز دنیا بھر میں کام کررہے ہیں۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 25 کمپنیوں کے مندوبین نے شرکت کی اور اپنے آئیڈیاز اور پراڈکٹس شیئر کیئے جو آن لائن رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کی ترویج کے لیئے ضروری ہیں۔ زمین ڈاٹ کام کے شریک بانی عمران علی خان نے اس تقریب میں پاکستانی ویب سائٹ زمین ڈاٹ کام کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر عمران علی خان نے کہا کہ آج کا دن ہماری کامیابی کا دن ہے‘ زمین ڈاٹ کام کو دنیا کی صف اول کی ویب سائٹ کے طور پر دیکھناہمارا اولین مقصد رہا ہے۔
زمین ڈاٹ کام نے نہ صرف بے شمار ایوارڈز جن میں دو سی این بی سی انٹرنیشنل پراپرٹی ایوارڈز (2007میں بہترین پراپرٹی پورٹل ایوارڈ اور 2008 میں بہترین بین الاقوامی پورٹل ایوارڈ)جیتے ہیں بلکہ اکتوبر2015میںایمسٹرڈیم میں اس کا شمار دنیاکے آٹھ معروف پورٹلز میںبھی کیا گیا۔ زمین ڈاٹ کام پاکستان کی صفِ اول کی رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ ہے جس کی بنیاد علی خان برادران نے 2006 میں رکھی ۔ دس سال سے کم عرصے میں انھوں نے زمین ڈاٹ کام کو ملک کی صفِ اول کی کمپنی بنایا ہے۔آج زمین ڈاٹ کام کے پاس 600 افراد کی ٹیم ہے اور اس کے 9 شہروں میں دفاتر ،30 شہروں میں موجودگی اور 35 لاکھ ماہانہ وزٹرز ہیں۔