فرنچ اوپن:ثانیہ مرزا اور ایوان ڈوڈگ کو شکست،مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل لینڈر پائس اور مارٹینا ہنگس کے نام

فرنچ اوپن:ثانیہ مرزا اور ایوان ڈوڈگ کو شکست،مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل لینڈر پائس ...
فرنچ اوپن:ثانیہ مرزا اور ایوان ڈوڈگ کو شکست،مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل لینڈر پائس اور مارٹینا ہنگس کے نام

  

پیرس(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین پارٹنر ایوان ڈوڈگ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارتی لینڈر پائس اور ان کی ساتھی سوئس ٹینس سٹار مارٹینا ہنگس نے شکست دے کر فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ میں کبھی ایک جوڑی کا پلڑا بھاری ہوتا تو کبھی دوسری جوڑی حاوی ہوتی۔پہلا سیٹ ثانیہ مرزا اور ان کے پارٹنر نے جیتا ۔ دوسرے سیٹ میں ہنگس اور پائس نے کامیابی سمیٹی۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد ہنگس اور ان کے پارٹنر نے فتح حاصل کر لی۔

مزید :

کھیل -