حکومت کا ایل ای ڈی کے مختلف حصوں اور آلات کی درآمد پرعائد 20 فیصد ڈیوٹی کم کر کے 5 فیصد کرنے کا اعلان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ایل ای ڈی کے مختلف حصوں اور آلات کی درآمد پر 20 فیصد ڈیوٹی عائد ہے جسے کم کر کے 5 فیصد کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مختلف قسم کے صنعتی خام مال پر مختلف کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کے حوالے سے تجاویز موجود ہیں جن کی ایک لمبی فہرست ہے۔ایل ای ڈی کے مختلف حصوں اور آلات کی درآمد پر 20 فیصد ڈیوٹی عائد ہے جسے کم کر کے 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والے آلات کی ڈیوٹی فری امپورٹ اس وقت جاری ہے اور اب چند نئی چیزیں بھی اس فہرست میں شامل کرنے کی تجویز ہے جن میں ایل ای ڈی بلب، آف گریڈ پورٹ ایبل ہوم سسٹم وغیرہ شامل ہیں۔