بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے، اہم مسائل نظر انداز کر دیئے گئے: آصف زرداری
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آصف علی زرداری نے وفاقی بجٹ کو مایوس کن اور الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں اہم مسائل نظر انداز کر دیئے گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق بلاول ہاوس سے جاری ایک بیان میں سابق صدر نے بجٹ پر کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس چوری روکنے اور امیر غریب کا فرق دور کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھر پور کردار ادا کرینگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی ادارہ شماریات نے بھی اعدادو شمار میں ہیر پھیر کی تصدیق کی۔