ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے مال روڈ سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے مال روڈ سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا
ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے مال روڈ سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے مال روڈ سے دھرنا ختم کر نے کا اعلان کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ اگرایک ماہ میں مطالبات نہ مانے گئے تو رمضان کے بعد دوبارہ دھرنے دیںگے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مال روڈ پر گزشتہ پانچ روز سے جاری ینگ نرسز ایسویسی ایشن کا دھرنا ایم ایس میو ہسپتال کی یقین دہانی پر ختم کردیا گیا ۔نرسز کا ایک دھڑا پہلے ہی دھرنا ختم کر چکا تھا جبکہ دوسرے دھڑے نے آج دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ینگ نرسز کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے باعث دھرنا ایک ماہ کے لیے ختم کیا ہے ۔اگر ایک ماہ تک مطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ دھرنا دیں گے ۔
واضح رہے کہ ینگ نرسز نے اپنی تنخواہوں میں بہتری کے لیے پانچ روز سے دھرنا دے رکھا تھا ۔

مزید :

لاہور -