کوئٹہ میں پولیس مقابلہ، سمنگلی اور خالد ائیر بیس پر حملوں میں ملوث 4 شر پسند ہلاک

کوئٹہ میں پولیس مقابلہ، سمنگلی اور خالد ائیر بیس پر حملوں میں ملوث 4 شر پسند ...
کوئٹہ میں پولیس مقابلہ، سمنگلی اور خالد ائیر بیس پر حملوں میں ملوث 4 شر پسند ہلاک

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سریاب روڈ پر پولیس نے مقابلے کے بعد 4شر پسند ہلاک ہو گئے ،ملزمان سمنگلی اور خالد ائیر بیس حملوں میں ملوث تھے ۔تفصیل کے مطابق نیو سریاب کے علاقے میاں غنڈی کے قریب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ شیخ زید ہسپتال کے قریب اس پر حملہ کیا گیا۔حملے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مزید نفری اور اے ٹی ایف کو طلب کرلیا۔حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں چار حملہ آور مارے گئے پولیس نے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ قبضے میں لے لیا۔مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے ،حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن میں کوئٹہ کے کمانڈر بھی شامل ہے۔ہلاک ملزمان میں ڈاکٹر عمیر ،وحید الزمان ،نیک محمد اور شریف اللہ شامل ہیں جو صوبے میں کئی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔

مزید :

کوئٹہ -