بھارت کیخلاف میچ کیلئے کون سے کھلاڑی میدان میں اتریں گے؟ حتمی نام سامنے آ گئے، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

بھارت کیخلاف میچ کیلئے کون سے کھلاڑی میدان میں اتریں گے؟ حتمی نام سامنے آ ...
بھارت کیخلاف میچ کیلئے کون سے کھلاڑی میدان میں اتریں گے؟ حتمی نام سامنے آ گئے، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کے 9 کھلاڑیوں کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ چار کھلاڑیوں کے درمیان شمولیت کا مقابلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاکستان کی سپورٹس جرنلسٹ زینب عباس کی ویرات کوہلی کیساتھ ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ۔۔۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے احمد شہزاد، اظہر علی، شعیب ملک، حسن علی، محمد عامر، عماد وسیم سمیت 9 کھلاڑیوں کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ جنید خان اور وہاب ریاض، شاداب خان اور فہیم اشرف کے درمیان شمولیت کیلئے مقابلہ جاری ہے اور تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کے گھٹنے میں انجری کے باعث یہ کہا جا رہا تھا کہ ان کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا تاہم حوصلہ افزاءبات یہ ہے کہ وہاب ریاض فٹ ہو گئے ہیں جنہوں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران مکمل ردھم میں باﺅلنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ معروف آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

دوسرا مقابلہ لیگ سپنر شاداب خان اور آل راﺅنڈر فہیم اشرف کے درمیان ہے۔ شاداب خان نے جہاں اپنی باﺅلنگ سے خود کو ثابت کیا تو فہیم اشرف نے بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر 64 رنز بنا کر خطرے کی گھنٹی بجائی اور اپنا لوہا منوایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کئے جانے کے زیادہ امکانات ہیں کیونکہ وہ ناصرف اچھی باﺅلنگ کرتے ہیں بلکہ بیٹنگ کے جوہر تو وہ دکھا ہی چکے ہیں۔

مزید : کھیل