اداکارہ گیتا کپور ہسپتال سے اولڈ ایج ہوم منتقل

اداکارہ گیتا کپور ہسپتال سے اولڈ ایج ہوم منتقل
 اداکارہ گیتا کپور ہسپتال سے اولڈ ایج ہوم منتقل

  

ممبئی(نیٹ نیوز)اداکارہ گیتا کپور کو ہسپتال سے اولڈ ایج ہوم منتقل کر دیا گیا ہے۔ 100سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والی گیتا کپور جنہیں انکے بچے علاج کیلئے ہسپتال لیکر گئے اور بل ادا کیے بغیر ہی چھوڑ کر واپس آگئے۔اس واقعے نے فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا اور پھر ہدایتکار رامیش تورانی اور اشوک پنڈت نے گیتا کپور کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھائی اور ہسپتال کے بل بھی ادا کیے اور اولڈ ایج ہوم میں منتقل کر دیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اولاد کے رویے سے دلی صدمہ پہنچاِ اپنے گھر میں رہنا چاہتی ہیں۔’’مجھے یقین نہیں ہو رہا میری اولاد اس طرح سے مجھے ہسپتال میں چھوڑ کر آسکتی ہے‘‘۔

ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب اداکارہ کے بچے اس کے کپڑے تبدیل کروا رہے تھے تو گھر جانے کے گمان میں بے حد خوش تھی مگر اس کا بیٹا اسے ہسپتال میں بے یارو مددگار چھوڑ کر واپس چلا گیا۔ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے گیتا کپور کے بچوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : کلچر