فیملی کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے، اجے دیوگن

فیملی کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے، اجے دیوگن
 فیملی کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے، اجے دیوگن

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا کہ انہیں فیملی کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔ بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ انہیں فیملی کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے،وہ جب بھی کسی فلم کی عکسبندی سے فارغ ہوتے ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی فیملی کو وقت دیں کیونکہ ان کی فیملی ان کی اولین ترجیع ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی سے بے حد خوش اور مطمئین ہیں اور اہلیہ اداکارہ کاجل ، بچوں کے ہمراہ پرسکون زندگی بسر کر رہے ہیں۔اداکار کی نئی فلم بادشاہو ہے جو آئندہ سال کے آغاز پر ریلیز ہو گی۔

مزید : کلچر