فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں،شردھا کپور

فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں،شردھا کپور
 فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں،شردھا کپور

  

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔اداکارہ شردھا کپور نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ فی الحال شادی کے لئے بالکل تیار نہیں، اپنی تمام تر توجہ کیرئیر پر مرکوز کئے ہوئے ہیں اور خود کو بہترین اداکارہ ثابت کرنے کے لئے پرعزم ہیں، اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلموں کی عکسبندی سے فراغت کے بعد وہ ذیادہ تر وقت فیملی اور دوست احباب کے ہمراہ گزارتی ہیں۔اداکارہ کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ہاف گرل فرینڈ ہے جس نے درمیانے درجے کا بزنس کیا۔

مزید : کلچر