بیٹی انایا پانڈے کے شوبز میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں،چنکی پانڈے

بیٹی انایا پانڈے کے شوبز میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں،چنکی پانڈے
 بیٹی انایا پانڈے کے شوبز میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں،چنکی پانڈے

  

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ اداکار چنکی پانڈے نے کہا کہ انہیں خوشی ہو گی کہ ان کی بیٹی انایا پانڈے ایک کامیاب اداکارہ بنیں۔ اداکار چنکی پانڈے نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ انہیں خوشی ہو گی کہ ان کی بیٹی انایا پانڈے ایک کامیاب اداکارہ بنیں اورلوگ انہیں انایا کے والد کے طور پر پہچانیں،انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی انایا نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد حال میں ہی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کی ہے جس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

،ان کی بیٹی کو اس کی مرضی کا پیشہ اختیار کرنے مکمل آزادی حاصل ہیں،انایا میں کمال کی فنکارانہ صلاحیتیں موجود ہیں،وہ اپنی بیٹی کے بہترین مستقبل کے لئے دعاگو ہیں۔

مزید : کلچر