لاہور چیمبر تاجروں کے مسائل کو حکومتی ایوانوں میں اٹھانے میں ناکام رہا
لاہور (پ ر) لاہور بزنس مین فرنٹ کے چیئرمین محمد امجد چودھر ی نے کہاہے کہ لاہور چیمبر تاجروں کے مسائل کو حکومتی ایوانوں میں اٹھانے میں ناکام رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور بزنس مین فرنٹ کے مرکزی اجلاس میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صدر راجہ حسن اختر، میاں جاوید علی ، سردار عثمان غنی، مسعود بٹ، آغاافتخار، محمد یٰسین ، میا ں طارق صدیق ، صدام اطہر خان، جاوید بھٹی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد امجد چودھر ی نے کہا کہ بجٹ میں غریب اور عام آدمی کی ضروریاتِ زندگی کو مدِ نظرنہیں رکھا گیا، غریب اور نادار لوگ اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور ہو چکےُ ہیں، جبکہ دوسری جانب سرکاری ادارے بلخصوص کسٹم حکامُ بِلاوجہ تاجروں کے گوداموں پر چھاپے مار رہے ہیں۔ اِس سے تاجر برادری پریشان ہے۔ انھوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس تاجروں کے مسائل کو موثر انداز میں پیش نہیں کر سکا۔ لاہور چیمبر کی انتظامیہ ذاتی مُفادات سمیٹتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ ایف بی آراور کسٹم حکام نے اپنی روش نہ بدلی تو تاجر ان سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ راجہ حسن اختر نے بھی کہا کہ وزارتِ خزانہ لوگوں کا خون نچوڑ رہا ہے، لوگ کب تک بُرداشت کریں گے۔آخر ظلم کی رات کب ختم ہو گی اور کب عوام کے دنِ بدلیں گے۔