تمام الزامات کا سامنا کریں گے،ہم قانون اورآئین پریقین رکھتے ہیں ،کسی حکمران کیخلاف پہلے کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی: احسن اقبال

تمام الزامات کا سامنا کریں گے،ہم قانون اورآئین پریقین رکھتے ہیں ،کسی حکمران ...
تمام الزامات کا سامنا کریں گے،ہم قانون اورآئین پریقین رکھتے ہیں ،کسی حکمران کیخلاف پہلے کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی: احسن اقبال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم تمام الزامات کا سامنا کریں گے،ہم قانون اورآئین پریقین رکھتے ہیں ،کسی حکمران کیخلاف پہلے کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے احسن اقبا ل نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کے لیے بہت بڑی تحریک چلائی ،نہال ہاشمی کوبیان پر 2گھنٹے بعدہی فارغ کردیاگیا۔احسن اقبال نے کہا کہ تاریخ میں کسی حکمران کاایسا احتساب نہیں ہوا، کسی حکمران کیخلاف پہلے کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم قانون اورآئین پریقین رکھتے ہیں اور ہم تمام الزامات کا سامنا کریں گے، عوام کاعدلیہ پراعتمادقائم رہنا چاہئے،پاکستان نے 70 سال میں بہت نشیب و فراز دیکھے۔

مزید : قومی