پاک بھارت ٹاکرا،شعیب اختر اور وریندر سہواگ میں نوک جھوک

پاک بھارت ٹاکرا،شعیب اختر اور وریندر سہواگ میں نوک جھوک
پاک بھارت ٹاکرا،شعیب اختر اور وریندر سہواگ میں نوک جھوک

  

  کراچی(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے سب سے مقابلے میں 4جون کو پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے لیکن فیلڈ پر کھلاڑیوں کے ٹکرا سے قبل دونوں ملکوں کے میڈیا پر سابق کھلاڑیو ں کا مقابلہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ایک بھارتی ٹی وی چینل پر سابق ہندوستانی اوپنر وریندر سہواگ اور دنیا کے تیز ترین فاسٹ بالر شعیب اختر کا آمنا سامنا ہوا جہاں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ جشن ضرور منائیں گے لیکن بھارت کو شکست دینے کا نہیں بلکہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت کا جشن منائیں گے ۔جس کے جواب میں وریندر سہواگ بولے کہ ہم تو پاکستان کا جشن منائیں گے اور امید ہے کہ شکست کی صورت میں پاکستان کی عوام اپنے ٹی وی سیٹس نہیں توڑیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی