یوئیفا چیمپئنز لیگ،یووینٹس اور ریال میڈرڈ کا فائنل آج کھیلا جائیگا

یوئیفا چیمپئنز لیگ،یووینٹس اور ریال میڈرڈ کا فائنل آج کھیلا جائیگا

لندن (سپورٹس رپورٹر) ریال میڈرڈ اور اٹالین کلب یووینٹس کی ٹیموں کے درمیان یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا فائنل آج (ہفتہ کو)کھیلا جائیگا۔سیمی فائنلز میںیووینٹس نے مناکو کو جبکہ ریال میڈرڈ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کوشکست دی تھی۔ یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں یووینٹس نے سیمی فائنل سیکنڈ لیگ میں مناکو کو 2-1گولز سے شکست دی اور ایگریگیسٹ سکور 4-1سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے اٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0سے شکست دیکر یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی