چوہنگ،تیز رفتارموٹر سائیکل نہر میں جا گری،خاتون جاں بحق
لاہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے) چوہنگ میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق طاہر اپنی بیوی حنا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جناح ہسپتال جارہاتھا، چوہنگ کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہو کر نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں حنا جاں بحق ہوگئی جبکہ طاہر زخمی ہوگیا۔ لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے۔