پیپلزپارٹی کے نذر محمد گوندل بھی تحریک انصاف میں شامل
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے دس دنوں میں پیپلزپارٹی کی تیسری وکٹ گرا دی نذر محمد گوندل بھی پی ٹی آئی شامل ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے دس دنوں میں پیپلزپارٹی کی تیسری وکٹ گرا دی ہے نور عالم خان اور فردوس عاشق عوان کے بعد نذر محمد گوندل نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے نذر محمد گوندل نے تحریک انصاف کے راہنماؤں کی ملاقات میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور وہ آئندہ چند روز مین بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
نذر محمد گوندل