پیرمحمدنقیب الرحمن کی جسٹس سردار طارق مسعود اور اہلخانہ سے معذرت

پیرمحمدنقیب الرحمن کی جسٹس سردار طارق مسعود اور اہلخانہ سے معذرت

لاہور (پ ر)پیرمحمدنقیب الرحمن درگاہ عالیہ عید گاہ شریف نے اپنے فرزند حسان حسیب الرحمن کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے جسٹس سردار طارق مسعود اور ان کے اہل خانہ سے ناروا سلوک کر معافی طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور ہرجانہ 5 ،5لاکھ روپے ایدھی ریلیف سنٹر اور فیض الاسلام یتیم خانہ راولپنڈی جمع کرا دیئے ہیں ۔انہوں نے اپنے بیان میں اس ضمن میں راولپنڈی ڈویژن کے وکلاء کی دل آزاری پر بھی معذرت قبول کرنے کی استدعا کی ہے ۔یار رہے پیر محمد نقیب الرحمن کے فرزند حسان حسیب الرحمن کیخلاف تھانہ کالیکی منڈی حافظ آباد میں مقدمہ درج ہے اور وہ حوالات میں بند ہیں۔

نقیب الرحمن معذرت

مزید : علاقائی