پاور چائنہ کمپنی پر ٹیکس کے خلاف درخواست،ایف بی آر سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پاور چائنہ کمپنی پر ٹیکس لگانے کے خلاف درخواست پر ایف بی آر سے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے پاور چائنہ جوائنٹ ونچر کی درخواست پر سماعت کی ، وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ایف بی آر کو مستثنیٰ غیرملکی کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں۔ درخواست گزار کمپنی کے وکیل نے استدعا کی کہ کمپنی کو عائد ٹیکس کو کالعدم قرار دیا جائے۔
پاور چائنہ