سب انسپکٹر بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست،دوبارہ چھاتی ٹیسٹ کی رپورٹ داخل کرانے کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے دو نوجوانوں کو بطور سب انسپکٹر بھرتی نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ کو ان کی چھاتی کا ٹیسٹ کرکے رپورٹ داخل کرانے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے اکرم اور جنید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سب انسپکٹر کی اسامیوں کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا۔ تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے کے بعد چھاتی کے ٹیسٹ کا اعتراض لگا دیا گیا، ٹیسٹ انٹرویو پاس کرنے کے بعد چھاتی کے ٹیسٹ کا جواز نہیں ہے۔
چھاتی ٹیسٹ