ججوں کے ریمارکس پر حکومتی اعلامیہ توہین عدالت ہے،آفتاب باجوہ
لاہور(نامہ نگارخصوصی )سپریم کورٹ بارکے سیکرٹری آفتاب باجوہ نے کہا ہے کہ ججز کے ریمارکس کے خلاف جاری کیا جانے والا حکومتی اعلامیہ واضح طور پر توہین عدالت ہے،اگر خواجہ سعد رفیق،خواجہ آصف ،اسحاق ڈار،رانا ثناء اللہ،سمیت حکومتی وزراء نے عدلیہ مخالف بیان بازی بند نہ کی توسپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آفتاب باجواہ نے کہا کہ اگر کسی گلوبٹ نے عدلیہ پ حملہ کرنے کی کوشش کی تو وکلاء سیسہ پلائی دیوار بن کر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کی پیشی کے موقع پر ججز کی جانب سے ریمارکس کے خلاف آنے والا حکومتی اعلامیہ عدلیہ کی توہین ہے۔
ریمارکس،باجوہ