طیاروں کی کمی اور فنی خرابیاں 28پروازیں منسوخ، 12تاخیر کا شکار

طیاروں کی کمی اور فنی خرابیاں 28پروازیں منسوخ، 12تاخیر کا شکار

لاہور (سپیشل رپورٹر )طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں سے 40پروازیں متاثر، جبکہ 28منسوخ اور 12تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز401 ،کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز 402،لاہور سے مسقط جانے والی پرواز450 اور مسقط سے آنے والی پرواز 451منسوخ کر دی گئی ، سیرئین ایئر کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 452اور لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 521بھی منسوخ کر دی گئی۔ازبک ایئر کی تاشقند سے لاہور آنے والی پرواز 461اور لاہور سے تاشقند جانے والی پرواز 462جبکہ سکھر جانے والی پرواز پی کے 594بھی منسوخ ہوگئی۔پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز پی۔ کے 595، کوئٹہ سے لاہور آنے والی پرواز پی۔کے 323، کراچی سے آنے والی پرواز پی۔ کے 316، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی۔کے 317اور کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی۔کے 304 منسوخ کردی گئی۔ کراچی جانے والی پرواز پی۔کے 305،کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی۔کے 306، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی۔کے 307اور کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 312 جبکہ شاہین ایئر کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 142اور لاہور سے کراچی جانے والی پرواز143 منسوخ کردی گئی۔ایئربلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 412 ،شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 413اورکراچی سے لاہور آنے والی پرواز 404بھی منسوخ کی گئی۔لاہور سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی۔ کے 322 ،اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 654، اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 655 جبکہ شاہین ایئر کی گانگ ڑو سے لاہور آنے والی پرواز 891 بھی منسوخ کر دی گئی۔

پروازیں

مزید : علاقائی