چارسدہ ، ضلع کچہری اور پولیس ، افسروں پر حملے کی سازش ناکام،کالعدم تحریک طالبان شیخ خالد گروپ کے 2اہم کمانڈر گرفتار

چارسدہ ، ضلع کچہری اور پولیس ، افسروں پر حملے کی سازش ناکام،کالعدم تحریک ...

چارسدہ(اے این این) چارسدہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی شیخ خالد گروپ کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار کر لیے ، کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے مندنی کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے چارسدہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا ، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان شیخ خالد گروپ کے دو خطرناک دہشت گرد کمانڈر الیاس اور داود گرفتار کر لیا ۔ جن کی نشان دہی پر پولیس نے مندنی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر اسکے رہائشی کمرے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ڈی پی او نے کہا ملزما ن سے دو خودکش جیکٹس ، نو عدد میزائل ،تیس کلو گرام بارود ، 100 دستی بم ، ایک راکٹ لانچر اور نو عدد راکٹ اور دیگر اسلحہ قبضہ میں لے لیا ، ملزمان بم دھماکے ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری کے علاوہ 109 دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں ، ایک ملزم فرار ہو گیا جس کا نام ساجد زمان ہے اور اس کے سر کی قیمت 15لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔ملزمان ضلع کچہری اور پولیس افسران پر حملوں کا ارادہ رکھتے تھے ۔

چارسدہ

مزید : علاقائی