کلبھوشن کیس:3رکنی پاکستانی وفد 8جون کو عالمی عدالت میں پیش ہوگا

کلبھوشن کیس:3رکنی پاکستانی وفد 8جون کو عالمی عدالت میں پیش ہوگا

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں 3 رکنی وفد 8 جون کو عالمی عدالت انصاف میں پیش ہوگا۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر پاکستان کی لیگل ٹیم عالمی عدالت انصاف کے صدر سے ملاقات بھی کرے گی۔پاکستانی وفد میں اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف، ڈائریکٹر جنرل دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل اور وکیل خاور قریشی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی عدالت انصاف نے بھارت کی درخواست پر کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کی تھی اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

عالمی عدالت

مزید : علاقائی