بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر دوبارہ فائرنگ،2 شہری زخمی ،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر دوبارہ فائرنگ،2 شہری زخمی ،پاک فوج کی بھرپور ...

راولپنڈی (آن لائن) بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر نیزا پیرا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے دو شہریوں کو زخمی کردیا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روزلائن آف کنٹرول سے ملحقہ نیزا پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کردی ،فائرنگ کے نتیجہ میں دو شہری زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا ۔

کنٹرول لائن/فائرنگ

مزید : علاقائی