پی آئی اے کا ترکی کمپنی سے لیزپر حاصل 4جہازوں کامعاہدہ ختم

پی آئی اے کا ترکی کمپنی سے لیزپر حاصل 4جہازوں کامعاہدہ ختم

لاہور(سپیشل رپورٹر) پی آئی اے کا ترکش فضائی کمپنی سے لیزپرحاصل کئے جانے والے 4جہازوں کامعاہدہ ختم ہوگیا، قومی ایئرلائنز کے فضائی بیڑے میں ایک ساتھ 4جہاز کم ہو نے سے قومی ایئرلائنزانتظامیہ کو اپنا فضائی آپریشن چلانے میں مشکلات کاسامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق لیز کامعاہدہ ختم ہونے پر ترکش فضائی کمپنی نے اپنے چاروں ایئربس ایتھری ٹوئنٹی جہازواپس منگوالئے ہیں۔جہازوں کی واپسی سے قومی ایئرلائنز کے فضائی بیڑے سے ایک ساتھ 4جہاز کم ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے سے قومی ایئرلائنزانتظامیہ کو اپنا فضائی آپریشن چلانے میں مشکلات کاسامناکرنا پڑرہاہے۔پی آئی اے کی لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ سے دوسرے شہروں کو جانے والی پروازوں سمیت مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب جانے والی پروازیں بھی براہ راست متاثر ہوئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں کی کمی کو فوری پورا نہ کیا جا سکا تو آنے والے دنوں میں قومی ایئرلائنز کو مزید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ سکتاہے۔

معاہدہ ختم

مزید : علاقائی