نیب لاہور نے کروڑوں لوٹنے والے دو ملزموں کوگرفتار کرلیا

نیب لاہور نے کروڑوں لوٹنے والے دو ملزموں کوگرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) نیب لاہور کی لٹیروں کے خلاف کارروائی، ڈائریکٹر ایم ایس ایگل ٹریڈنگ لمیٹڈ عرفان علی شاہ ساتھی اویس علی شاہ سمیت گرفتار، ملزمان الیکٹرانک و دیگر اشیاء صرف ایڈوانس بکنگ کی مد میں دینے کا جھانسہ دیتے ہوئے 3 کروڑ 52لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے تھے ۔مرکزی ملزم عرفان علی شاہ فیصل آباد میں جعلی پیر کے بھیس میں رہا جبکہ ساتھی ملزم اویس علی شاہ موٹیویشنل سپیکر بنارہا۔ملزمان نے مریدین کی کثیر تعداد کو روحانی اور مالی دھوکہ دیا۔ ملزمان نے موٹربائیک، یوپی ایس اور ایل ای ڈیز کی فراہمی کے نام پر کروڑوں روپے ایڈوانس کی مد میں بٹورے، انہوں نے مختلف علاقوں میں ایم ایس ایگل پرائیویٹ ٹریڈنگ کی کء فرنچائز کھول رکھی تھیں۔
نیب

مزید :

علاقائی -