شہر بھر میں غیر معیاری سٹال ، سموسہ اور دہی بھلے کے نام پر بیماریوں کی فروخت ،انتظامیہ خاموش
لاہور(اسد اقبال)صوبائی دارالحکومت میں افطار کے وقت مصر صحت سموسے،پکوڑے ،کچوریاں اور دہی بھلے و چارٹ فروخت کرنے والامافیا متحرک،جگہ جگہ عارضی دکانیں اور سٹال سجا لئے ،انتظامیہ خاموش ،تفصیلات کے مطابق راوی ٹاؤن،داتا گنج بخش ٹاؤن،واہگہ،اقبال اور سمن آباد ٹاؤن سمیت شہر بھر میں ناقص گھی اور آئل سے سموسے پکوڑے بنانے والے گروہ نے اہم شاہراؤں اور گلی محلوں میں سٹال سجالئے ہیں،ان شوقیہ دکانداروں کی بنائی ہوئی چیزیں کھا کر شہری پیٹ اور جگر کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں،شاہدرہ،راوی روڈ،امامیہ کالونی،کشمیر پارک،بند روڈ،ساندہ،ایم اے او کالج سے ملحقہ آبادیاں،راوی کنارے آباد چھوٹی چھٹی بستیاں ،جلو ،ہربنس پورہ،اچھرہ اور ٹھوکر کے علاقوں میں ان شوقیہ دکانداروں کی زیادہ یلغار ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی مضر صحت چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جاتا ہے۔ روزنامہ پاکستان کی نشاندہی پر تمام علاقوں میں آپریشن کیا جائے گا۔