آکسیجن نہ ملنے سے بچوں کی ہلاکت خدیجہ فاروقی کی تحریک التواء جمع

آکسیجن نہ ملنے سے بچوں کی ہلاکت خدیجہ فاروقی کی تحریک التواء جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے چلڈرن کمپلیکس ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 3بچوں کے جاں بحق ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کارڈ کے اجراء اور شعبہ صحت میں بلند و بانگ دعوے تو کررہی ہے لیکن اصل حقائق یہ ہیں کہ ہسپتالوں میں آکسیجن بھی دستیاب نہیں جس کی بناء پر نئی نسل موت کے منہ میں جارہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1