پنجاب بجٹ سے عوام مزید مقروض بن گئے ،مہرین انور راجہ

پنجاب بجٹ سے عوام مزید مقروض بن گئے ،مہرین انور راجہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ سے عوام مزید مقروض بن گئی1363 ارب روپے سود کی ادائیگی والا بجٹ عوام کو قرض کی زنجیر پہنادے گا ،ا ن قرضوں کی ادائیگی کے لئے حکومت نے مزید8سو ارب قرضہ لینے کا اعلان کرکے ثابت کردیا کہ عوام کو بجٹ میں چکر دیاگیا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قرضوں کا جی ڈی پی کی متعینہ حد 60 فیصد سے بڑھ کر 69 فیصد ہونا معیشت کی کمزوری ہے ، اس بجٹ سے عوام کے مفاد پر ضرب پڑے گی ۔ ملک قرضوں کی دلدل میں پھنس جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ نمائشی اقدامات ہوئے ہیں اور عوام کو کس قسم کا فائدہ نہیں ہوا ، مسلم لیگ ن نے عوام سے کئے گئے وعدے پور ے نہیں کئے ، چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کرنے والے ابھی تک ایک میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں کرسکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1