3جون1947ء جدوجہد آزادی کا تاریخ ساز دن ہے،پروفیسر شرافت علی

3جون1947ء جدوجہد آزادی کا تاریخ ساز دن ہے،پروفیسر شرافت علی

لاہور(پ ر) 3جون1947ء جدوجہد آزادی کا تاریخ ساز دن ہے۔ اس دن قائداعظمؒ نے آل انڈیا ریڈیو سے منصوبہ تقسیم ہند بیان کرتے ہوئے قیام پاکستان کا اعلان کیا اور’’ پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ بھی لگایا ۔انگریزوں اور ہندوؤں کا خیال تھا کہ پاکستان زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکے گالیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان آج بھی قائم و دائم ہے ۔ ان خیالات کااظہار پروفیسر شرافت علی خان نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں منعقدہ خصوصی لیکچر بعنوان ’’قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تقریر3جون 1947ء کی اہمیت‘‘ کے دوران کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1