حسین نواز کی بوکھلاہٹ سے لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے،سردار طاہر ڈوگر

حسین نواز کی بوکھلاہٹ سے لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے،سردار طاہر ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) سنی تحریک کے ضلعی صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیشی پر حسین نواز کی بو کھلاہٹ ظاہر کر رہی ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔حکمران خاندان اپنی بخشش مانگنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔تحقیقاتی اداروں اور ان کے اراکین کی ذات پر حملہ در اصل براہ راست سپریم کورٹ کو متاثر کر رہا ہے ۔ سو شل میڈ یا پر مسلم لیگ نواز کے رہنما نہال ہاشمی کی چلنے والی ویڈیو براہ راست آئین قانو ن اور سپریم کورٹ پر حملہ ہے نہال ہاشمی کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے اورنہال ہاشمی کو گرفتار کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ قومی ایکشن پلان رد الفساد اور ضرب عضب کے تحت نہال ہاشمی کو فوری گرفتار کیا جائے ۔