عوامی رکشہ یونین آج مہنگائی کے خلافمظاہرہ کرے گی
لاہور(کامرس رپورٹر)عوامی رکشہ یونین پاکستان آج سہ پہر 4.00بجے کلمہ چوک فیروز پور روڈ پر مہنگائی،پھلوں ، سبزیوں اور اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے،گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی ۔جس کی قیادت مرکزی چیئرمین مجید غوری کریں گے۔