وزیر اعظم بیرونی دوروں پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں،نوشین
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ کا تخمینہ10ارب40کروڑ ڈالر ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم بیرونی دوروں پر اربوں روپے خرچ کررہے ہیں، ایک طرف حکومت مالی بحران کا شکار ہے تو دوسری طرف حکمرانوں کی شاہ خرچیاں جاری ہیں ،غیر متوازن بجٹ سے حکومت کے لئے مزید مالی مشکلات ہوں گی ، انہوں نے کہاکہ بجٹ میں ٹیکسوں کا اضافہ کرناکسی مسئلہ کا حل نہیں ،جب تک ٹیکس چوروں کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی حکومت اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکتی ،بجٹ ابھی آیا نہیں اور عوام نے احتجاج پہلے شروع کردیا ہے عوام کو علم ہے کہ انہیں بجٹ میں زیادہ ریلیف نہیں ملے گا