ملک سیاسی عدم استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے،شاہ اویس نورانی

ملک سیاسی عدم استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے،شاہ اویس نورانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ملک سیاسی عدم استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ قومی قائدین جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں۔ صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے خطاب مایوس کن تھا۔ صدر نے اپنے خطاب میں عوامی مسائل کا ذکر نہ کرکے قوم کو مایوس کیا ہے۔ عدلیہ کو دھمکانا افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ کابل دھماکہ میں افغانستان کے اندرونی دشمن ملوث ہیں۔